اب تک اسپیشل اب تک پاکستان اہم خبریں ایڈیٹر چوائس تازہ ترین پاکستان

متحدہ نے صولت مرزا کو رہا کروانے کا وعدہ کیا تھا، اہلیہ کی ٹونائٹ ود فریحہ میں گفتگو

صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہزاروں ٹارگٹ کلر بنائے۔ صولت مرزا کو استعمال کیا گیا۔

صولت مرزا کی اہلیہ نے ٹونائٹ ود فریحہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صولت مرزا متحدہ کے کارکن تھے۔ پارٹی کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کیس کے حوالے سے گورنر اور رابطہ کمیٹی سے رابطہ رہتا تھا۔ اہلیہ نے کہا کہ متحدہ نے وعدہ کیا تھا کہ صولت مرزا کیس ختم کروا کر اسے رہا کروایا جائے گا۔ متحدہ نے صولت مرزا کے وکیل کو بیس لاکھ روپے ادا کیے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے فون پر کہا کہ جتنا ہم سے ہوسکتا تھا ہم نے کرلیا۔ میرے شوہر نے قتل نہیں کیا انہیں پھنسایا گیا۔ متحدہ نے ہزاروں ٹارگٹ کلر بنائے۔ صولت مرزا کو استعمال کیا گیا۔ صولت مرزا کے وکیل لطیف کھوسہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھےصولت مرزا کے بھائی نے وکالت کے لیے پیسے دیے۔ صولت مرزا کے بھائی کو ایم کیو ایم نے پیسے دیے ہوں گے مجھےنہیں معلوم۔ انہوں نے کہا کہ کلائنٹ سے متعلق میڈیا کو آگاہی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

Related posts

وزیر اعلی سندھ کا رینجرز ہیڈ کوآرٹرز کا دورہ

Khurram Adeel

ماسکو: روسی صدر کا دوسری بار ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار

login web

سکھر: اسپیکر سندھ اسمبلی کے بھانجے کے اغوا میں ملوث ملزم ہلاک

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More