اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین پاکستان

سعودی وزیر مذہبی امور 5 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر صالح الشیخ بن عبدالعزیز پانچ رکنی وفد کے ہمراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان سے بہتری کی امید رکھتا ہے۔

اسلام آباد پہنچنے پر سعودی وزیر ڈاکٹر صالح الشیخ بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات انتہائی قریبی رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ پاکستان کے ساتھ ہمارے مضبوط، معاشی، مذہبی اور دفاعی تعلقات ہیں۔ پاکستانی عوام بھی سعودی عرب کی حمایت کے خواہاں ہیں، ہمیں اچھے کی ہی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں پر حملے آئینی حکومت کی حمایت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ اماراتی وزیر کا بیان ان کی شکایت سے زیادہ اور کچھ نہیں۔ سعودی عرب کے وزیر اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ، وزارت مذہبی امور کے حکام، سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر کے دورے کا مقصد یمن کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

سعودی وزیر ملاقاتوں میں حکومتی، سیاسی و مذہبی شخصیات کو یمن کی صورتحال پر سعودی عرب کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ سعودی وزیر وزارت مذہبی امور کے حکام سے بھی ملیں گے اور حج انتظامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یاد رہے سعودی عرب کے سیکریٹری مذہبی امور پہلے ہی دو روز سے پاکستان میں موجود ہیں۔

Related posts

آرمی چیف سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

faraz ahmed

پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگئی،وزیراعظم عمران خان

shakir shaikh

حکومت کے ترقیاتی منصوبوں نے مخالفین کی نیندیں اڑاکررکھ دی، شہباز شریف

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More