اہم خبریں تازہ ترین دنیا نیوز ٹکر ہیڈ لائن

ریاض:سعودی عرب کا یمن میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نےیمن میں حوثی باغیوں کیخلاف تین ہفتوں سے جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پڑوسی عرب ممالک کو درپیش خطرات کا خاتمہ کردیا، اب سیاسی مرحلے کا آغاز ہو گا، ایران نے حملے ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی فورسز نے یمن میں جاری فضائی کارروائی ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔سعودی وزارت دفاع کا کہناہے کہ سعودی و اتحادی افواج نے انتہائی کامیابی کے ساتھ سعودی عرب اور پڑوسی ممالک کو لاحق خطرات کا خاتمہ کرتے ہوئے اہداف کامیابی سے حاصل کرلئے ہیں۔نیز حوثی باغیوں کے زیراستعمال بھاری ہتھیار اور بیلیسٹک میزائل بھی تباہ کردیئے ہیں۔یمنی شہریوں کے تحفظ کیلئے اب آپریشن بحالی امید کا آغاز کیا جائے گا۔سیاسی مرحلے کے آغاز کا وقت آگیا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے متحارب گروپوں سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔ایرانی نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ نے بھی ایرانی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ منگل تک یمن میں جنگ بندی ہوجائےگی۔ سفارتی ذرائع سے یمن میں قیام امن کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Related posts

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 3 مئی سے آپریشنل ہوگا

Hassam Alam

بھارتی عدالت نے بابری مسجد شہادت کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا

nehal qavi

دنیا کی تیز ترین مرچ جو آپ کی جان لے سکتی ہے

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More