اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

کراچی: ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر دستی بم حملہ، راؤ انوار محفوظ

ایم کیو ایم کی قیادت سے متعلق متنازعہ پریس کانفرنس کرنے والے ایس ایس پی راؤ انوار پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ راؤ انوار حملے میں محفوظ رہے۔ پانچ حملہ آور مارے گئے۔ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا گیا ہے۔

ایس ایس پی راؤ انوار محافظوں کے ہمراہ نیشنل اور سپر ہائی وے کے لنک روڈ پر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ ہوگیا۔ دہشتگردوں نے ان کے قافلے پر دستی بم پھینکا۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ملزمان حلیے سے کالعدم تحریک طالبان کے معلوم ہوتے ہیں۔

پولیس نے دہشتگردوں کی دو گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق موٹر سائیکل سوار بعض ملزمان فرار ہوگئے۔ متنازعہ پریس کانفرنس کے بعد ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شہید ڈی ایس پی فتح محمد کے گھر تعزیت کے لیے جا رہے تھے۔

Related posts

لندن: پاکستان پیپلز پارٹی متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری

login web

انضمام الحق آج 47ویں سالگرہ منا رہے ہیں

login web

امریکی فوجی اڈے پر الشباب کا حملہ، 3 امریکی ہلاک

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More