اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان

کراچی: ڈی ایس پی کے قاتلوں کی تلاش میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن، 15 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور دو اہلکاروں کے قاتلوں کی تلاش میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پندرہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

گلشن حدید میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں دو ایس ایس پی، چار ڈی ایس پی، بارہ ایس ایچ اوز، ایس ایس یو کمانڈوز سمیت رینجرز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ آج صبح جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی فتح محمد اور دو اہلکاروں کے قاتلوں کی تلاش میں جاری آپریشن میں پولیس کو اہم شواہد موصول ہو گئے۔

ایس ایس پی پیر محمد شاہ کے مطابق گلشن حدید میں آپریشن کے دوران پندرہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے نائن ایم ایم اور تیس بور پسٹل برآمد ہوئے۔ قبضہ میں لیا جانے والا اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

Related posts

دفاعی بجٹ میں رضاکارانہ کمی دفاع اور سیکیورٹی کی قیمت پر نہیں ہو گی, آئی ایس پی آر

nehal qavi

پشاور: لڑکی کو چھیڑنا اوباش نوجوانوں کو مہنگا پڑگیا

Hassam Alam

نیب نے (ن) لیگ کی نائب صدر کو طلب کرلیا، مریم نواز کا شدید ردعمل

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More