اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو خط

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں پی ٹی آئی نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کو پری پول دھاندلی قرار دے دیا۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم کے دورے کو پری پول دھاندلی قرار دے دیا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انتخابات سے محض دو ماہ قبل وزیر اعظم نواز شریف کو غریب عوام یاد آگئے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمشنر سے حکومتی اعلانات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ خط میں گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس کے اعلان کو بھی پری پول رگنگ قرار دیا گیا۔

Related posts

جماعت اسلامی کا انتخابی اصلاحات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

shakir shaikh

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

Zubair Ibrahim

نصیر آباد میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More