اہم خبریں نیوز ٹکر پاکستان

پشین: مدرسے کی چھت گرنے سے چار حافظ جاں بحق

بلوچستان کے علاقے پشین میں مدرسہ کی چھت پر مٹی کا تودا کرنے سے چار حافظ القرآن جاں بحق ہوگئے۔

پشین کے علاقے سرانان میں واقع ایک مدرسہ کی چھت پر مٹی کا تودا گرا جس کی وجہ سے مدرسے کی چھت بیٹھ گئی جس کے باعث مدرسے میں رہائش پذیرحافظ القرآن محمد ادریس ‘ محمد طاہر ‘ شفیع اللہ اور حفیظ اللہ جاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور متعلقہ انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو سول اسپتال پشین لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے طالب علموں کی عمریں گیارہ سے پنددہ سال بتائی جاتی ہیں۔

Related posts

مجھے مسلسل دھمکی آمیز پیغام موصول ہورہے ہیں، مریم نواز

shakir shaikh

راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے پی سی بی کی جانب سے صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ

Rauf Ansari

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More