اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان

سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا، پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا، اگر ہمارے محسنوں کو کوئی امتحان درپیش ہوا تو پاکستان مکمل ساتھ دے گا۔

اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فرائض سے آگاہ اور ضرورت پرنے پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد اور بین الاقوامی برادری کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا جو کچھ پارلیمنٹ میں کہا گیا وہی پورے پاکستان کا فیصلہ ہے، وزیراعظم نوازشریف نے اپنی پالیسی واضح کردی ہے. اب اس میں کوئی ابہام باقی نہیں رہ گیا۔

تحریک انصاف سے متعلق پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے نجم سیٹھی، افتخار چوہدری اور نجی ٹی وی پر دھاندلی کے الزامات لگائے، ہم منتظر ہیں کہ خان صاحب ان الزامات کا ثبوت جوڈیشل کمیشن میں لےکر آئیں گے۔

چینی صدر کے دورہ سے متعلق انہوں نے کہا چینی صدر کا دورہ پاکستان کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کا تعارف دنیا میں ہمارے اپنے عمل کے باعث ناپسندیدہ رہا اور کچھ عناصر نے پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔ ہم میں کوئی اقلیت یا اکثریت نہیں ہم سب پاکستانی ہیں اور عالم انسانیت کا حصہ ہیں۔

Related posts

پاناما لیکس کے فیصلے میں تاخیر کا امکان

shakir shaikh

حکومت نے سکھوں کو مقدس مقام کی زیارت کا موقع فراہم کر کے بہت بڑا کام کیا، صدر مملکت

faraz ahmed

متحدہ کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More