تازہ ترین کھیل

تیسرا ون ڈے، پاکستان کا بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 251 رنز کا ہدف

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو فتح کے لیے دو سو اکیاون رنز کا ہدف دیا ہے۔ کپتان اظہر علی نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ پاکستان کی آخری آٹھ وکٹیں سینتالیس رنز کے اضافے سے گریں۔

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ کا ٹاس جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئیں۔ سرفراز احمد اور سعید اجمل کو آرام کا موقع دیا گیا۔ راحت علی کو ان فٹ ہونے کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔ ان کی جگی سمیع اسلم نے ڈیبیو کیا۔ ذوالفقار بابر اور عمر گل کی واپسی ہوئی۔ بنگلہ دیش نے دو میچوں کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا۔

کپتان اظہر علی کے ساتھ سمیع اسلم نے ٹیم کو اکیانوے رنز کی عمدہ بنیاد فراہم کی۔ سمیع ڈیبیو اننگ میں پینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مشفیق نے ناصرحسین کی گیند پر کیچ لیا۔ محمد حفیظ صرف چار رنز بنا کر عرفات سنی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان اظہر علی نے ایک سو گیارہ بالز پر ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری دس چوکوں کی مدد سے بنائی۔ شاکب الحسن نے ایک سو ایک رنز پر اظہر کو بولڈ کیا۔

حارث سہیل کو تریپن رنز پر مشرفی نے وکٹ کیپر مشفیق سے کیچ کروایا۔ محمد رضوان چار رنز بنا کر شاکب الحسن کو انہی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان کی پوری ٹیم اننچاس اوورز میں دو سو پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضٰی، شاکب الحسن، روبیل حسین اور عرفات سنی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related posts

فرقہ وارانہ قتل کیس، سپریم کورٹ نے مجرم محمد طیب کی سزائے موت کے کیخلاف اپیل مسترد کردی

login web

این اے 65 اور این اے 69 سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کامیاب

faraz ahmed

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More