اہم خبریں تازہ ترین دنیا

سرینگر: حریت رہنما سید علی گیلانی کی قیادت میں ریلی، شرکا نے پاکستانی پرچم لہرا دیے

مقبوضہ کشمیر ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں شرکا نے ایک بار پھر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرا دیے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال ٹاؤن میں بھارتی فوج کی بربریت سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان خالد مظفر سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کی۔ ریلی میں موجود کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا برملا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرائے اور نعرے بازی کی۔ شرکا نے پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان، اور آزادی کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید بھارتی حکومت کے کشمیری مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی بھی مذمت کی اور قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر سے انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔

Related posts

نیب قوم اورعدالت کا وقت ضائع کر رہی ہے،شہباز شریف

shakir shaikh

میں سیاستدان نہ ہوتا تو صحافی ہوتا، گورنر پنجاب

faraz ahmed

سائنو فارم کی مزید پانچ لاکھ ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Rauf Ansari

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More