اہم خبریں تازہ ترین دنیا

بھارت کا مشتبہ پاکستانی کشتی پکڑنے، 4 ماہی گیر گرفتار کرنے کا دعویٰ

بھارت نے بحیرہ عرب سے مشتبہ پاکستانی کشتی پکڑنے اور چار ماہی گیر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی کوسٹ گارڈز کا دعویٰ ہے کہ کشتی سے منشیات اور گرفتار شدگان سے سیٹلائٹ فون برآمد کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کوسٹ گارڈز نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ پاکستانی کشتی کو بحیرہ عرب میں بھارتی سمندری حدود سے پکڑا گیا۔ کوسٹ گارڈز نے دعویٰ کیا کہ کشتی کی تلاشی پر بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ اس میں سوار چار ماہی گیروں کے پاس تھرایا کا سیٹلائٹ ٹیلیفون تھا۔

بھارت نے گزشتہ سال اکتیس دسمبر کو ایک کشتی کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ کشتی اور اس میں سوار افراد پاکستانی تھے لیکن بھارتی کوسٹ گارڈز کے افسر نے ایک تقریب کے دوران اعتراف کیا کہ پاکستانی کشتی اس کے حکم پر تباہ کی گئی۔ بھارتی حکومت کی تحقیقات کے بعد ثابت ہوا کہ کشتی میں ماہی گیر سوار تھے اور بھارتی کوسٹ گارڈز نے اسے تباہ کر کے پاکستان پر دہشتگردی کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

Related posts

مشرف کی عدالت میں پیشی پر متعلقہ اداروں سے پوچھنا چاہیے، سابق صدر

shakir shaikh

حرم شریف میں ایک اور شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

Hassam Alam

مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی 2 روزہ ہڑتال کی اپیل

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More