اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان

آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں اور افسروں کے لیے اعزازات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نوازا۔ تینتیس کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک جوان کو یونائیٹڈ نیشنز میڈل سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقسیم اعزازات کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ آرمی چیف نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں جوانوں، غازیوں اور شہداء کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تینتیس کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک جوان کو یونائیٹڈ نیشنز میڈل سے نوازا گیا۔ تیس فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے اعزازات ان کے اہل خاندان نے وصول کیے۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا

Beenish Umer

پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کی عائشہ گلالئی کے الزامات کی مذمت

login web

چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کیلئے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More