تازہ ترین دنیا

واشنگٹن: اسرائیل کے ساتھ کچھ برا ہوا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ ہوگا، اوباما

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کمزور ہونا ان کی صدارت کی ناکامی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کچھ بھی برا ہوا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ ہوگا۔

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے اسرائیل کے ساتھ تناؤ کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے سے متعلق اسرائیل سے اختلافات کے باوجود دونوں ملکوں کےدرمیان تمام شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے کسی ایسے کام یا ان کے دور صدارت میں اسرائیل کمزور ہوتا ہے تو یہ ان کی صدارت کی ایک بڑی ناکامی ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مرحلہ وار معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین فیصلہ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو یقین دہانی بھی کروائی کہ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر ڈیل کا مطلب اسرائیل کے دفاع میں کمی کرنا ہرگز نہیں ہے۔

Related posts

کلبھوشن یادیو کا کیس منطقی انجام تک پہنچائیں گے،آرمی چیف

Abuzar Usama

پشاور: یوسف آباد سے 2 بوری بند لاشیں برآمد

Beenish Umer

گوجرانوالہ: جی ٹی روڈ پر فائرنگ، ایکسیئن واپڈا جاں بحق

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More