ایڈیٹر چوائس تازہ ترین دنیا

نیپال زلزلہ: پاکستان، بھارت سمیت متعدد ممالک امدادی کارروائیوں میں مصروف

نیپال میں زلزلے کے طاقتور جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان، بھارت، چین اور امریکہ سمیت متعدد ممالک اور امدادی اداروں کی جانب سے نیپال کو قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی جارہی ہے۔

نیپال میں ہفتے کے روز آنے والے زلزلے نے جانی نقصان کے ساتھ ساتھ ملک کے انفرا اسڑکچر کو بری طرح متاثر کیا۔ بین الاقوامی برادری نے نیپال کو بھرپور مدد کا یقین دلایا ہے۔ پاکستان کی جانب سے نیپال کے لیے دو سی ون تھرٹی طیاروں میں طبی اور امدادی سامان بھیجا گیا جبکہ دو طیاروں کو کل بھیجا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ امریکہ تباہی سے نمٹنے کے لیے نیپال حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ امریکہ نے نیپال کے لیے دس لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا جب کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لیے ستر رکنی ماہر امدادی ٹیم آج نیپال پہنچ رہی ہے۔

برطانیہ کی جانب سے امدادی سامان اور ڈاکٹرز پر مشتمل آٹھ ریسکیو ٹیمیں نیپال میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ ناروے نے آفت زدہ ملک کو تیس ملین کرون امداد فراہم کردی۔ بھارت نے بارہ امدادی ائیر کرافٹ اور چالیس رکنی ٹیم نیپال بھیجی جبکہ انیس سو سے زائد بھارتیوں کا انخلا کیا جاچکا ہے۔

چین کا باسٹھ رکنی امدادی دستہ کھٹمنڈو میں ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے۔ اسرائیل کی جانب سے دو سو ساٹھ ریسکیو اہلکار بھیجے گئے۔ جرمنی، اسپین، فرانس، اسرائیل اور یورپی یونین نے بھی نیپالی حکومت کو امداد اور بحالی کے کاموں میں تعاون فراہم کرہی ہے۔

Related posts

حکومت دھاندلی کی پیداوار اور دھاندلی کی سردار ہے، مریم اورنگزیب

Beenish Umer

اوآئی سی کےانسانی حقوق کمیشن کے وفدکی وزیرخارجہ سے ملاقات

Rauf Ansari

ملک کو جو کچھ ملا ہے سیاستدانوں سے ملا، خورشید شاہ

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More