اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان

ملتان: غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، آزاد امیدوار کامیاب

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار بازی لے گئے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ جیت کی دوڑ میں ساتھ ساتھ ہیں۔

موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر چار سے تحریک انصاف کے سعید احمد مونی چار سو پینتالیس ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالحق خان تین سو اٹہتر ووٹ لے کر دوسری پوزیشن لے سکے۔

اسی طرح وارڈ نمبر دو سے آزاد امیدوار شیخ محمد اسلم ایک سو انسٹھ ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ تحریک انصاف کے مزمل شاہ ایک سو پندرہ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ وارڈ نمبر پانچ سے مسلم لیگ ن کے خالد اسد دو سو چھیانوے ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ اسی طرح وارڈ نمبر آٹھ سے بھی آزاد امیدوار خورشید احمد خان دو سو تریپن ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

Related posts

میرے خلاف چلنے والے کیسز کی وجہ عوام کو پتہ ہے، نواز شریف

shakir shaikh

سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن پابندیاں ختم کردیں، نوٹیفکیشن جاری

faraz ahmed

سری لنکا بورڈ نے کپتان اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹادیا

Raza nasir

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More