اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

کراچی: ایم کیوایم کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

متحدہ قومی موومنٹ کےحلقہ دوسو چھالیس کے اُمیدوار کنورنوید جمیل نےتمام انتخابی کیمپس پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کامطالبہ کردیا ، جناح گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران قمرمنصورکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے انتہائی منظم سازش کے زریعے متحدہ کے کیمپ پر حملہ کروایا ۔

جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنان میں تصادم کے بعد جناح گراؤنڈ میں متحدہ رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ۔ متحدہ کے اُمیداوار کنول نوید جمیل نے واضع کیا ہے کہ حلقے میں کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ واقعہ کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوار اور رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا تاہم جماعت دس سال پرانے واقعات دہراتے ہوئے الزام تراشیاں کرتی رہی۔ کنور نوید جمیل نے مطالبہ کیا کہ انتخابی کیمپوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کا کہنا تھا جو کچھ ہوا پہلے سے پلان تھا ، ایک انتخابی کیمپ پر پانچ سات لوگ کبھی ریلی کے پانچ سو لوگوں کو نہیں روکتے ، ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم کیو ایم کے کیمپ پر موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی حلقے میں قیام امن کےلئے کوشش کرے، منفی ہتھکنڈوں سے شہر کی فضا خراب ہوگی،23 اپریل ہماری کامیابی کی نوید لائے گا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا الطاف بھائی نے تمام کارکنوں کو پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے، ماؤں اوربہنوں پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ کریم آباد میں غریب دکانداروں کے ٹھیلے ہٹانے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا یہ کارروائی پی ٹی آئی کی خواہش پر کی گئی تاکہ الیکشن کیمپ کے لیے زیادہ آسانی فراہم کی جائے، سیاسی جماعت کے فائدے کے لیےغریب دکانداروں سے ان کا روزگار چھیننا سراسر ظلم،زیادتی اور کراچی دشمنی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مرکزی جناح گراؤنڈ میں قائم مرکزی الیکشن سیل میں میڈیا کانفرنس سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آئندہ ایسے واقعات روکنے کے لیے تمام جماعتیں کردار ادا کریں ، جو ہوا اسکی ایم کیو ایم بھی تحقیقات کرے گی جماعت اسلامی بھی کرے ۔

Related posts

کراچی: رینجرز کی کارروائی، جعلی پریزائیڈنگ افسران سمیت متعدد گرفتار

login web

مصباح الحق آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ لینے میں کامیاب

Khurram Adeel

کابل: جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اور امریکی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More