اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان

مہمند ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشتگرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کے علاقے شونکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ یہ کارروائی گزشتہ رات ایک بجے کے قریب اس وقت کی گئی جب پاک افغان سرحد پر غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دس سے پندرہ دہشتگرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے انہیں گھیر لیا۔ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران دس دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Related posts

پی سی بی نے سابق فیلڈنگ کوچ کے الزامات مسترد کر دیے

Taimore Nafees

وزیراعظم اور چوہدری نثار کی کرم ایجنسی بم دھماکے کی شدید مذمت

shakir shaikh

موبائل لائسنس وین سروس دوبارہ شروع کردی گئی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک

M.Umair Raza

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More