اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات: غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، 30 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب

ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے۔ غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق ایک سو بیس سے زائد وارڈز میں سینتالیس آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ ن نے تینتیس، پی ٹی آئی نے انتیس نشستیں اپنے نام کیں جبکہ ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ پندرہ امیدواروں نے بھی کامیابی کا تاج سر پر سجایا۔

سترہ سال بعد منعقدہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور حصہ لیا۔ چاروں صوبوں میں کوئی ایک جماعت بھی اب تک واضح برتری حاصل نہیں کرسکی۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ پنجاب میں بھی ن لیگی امیدوار لاہور کے علاوہ کسی دوسرے شہر سے واضح کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔

سندھ میں ایم کیو ایم پندرہ نشستوں کے ساتھ پہلےنمبر پر رہی۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں عوام کی اکثریت نے آزاد امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اب تک ایک سو بیس سے زائد وارڈز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے سینتالیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ سیاسی جماعتوں میں پاکستان تحریک انصاف انتیس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تئیس امیدواروں نے کامیابی کا تاج سر پر سجایا جبکہ ایم کیو ایم کے سات امیدوار فتحیاب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے تین تین امیدواروں نے کامیابی سمیٹی جبکہ مختلف قوم پرست جماعتوں کے چھ امیدوار فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Related posts

اشتعال انگیز تقاریر کیس: ایم کیوایم رہنماؤں پرفرد جرم عائد

Hassam Alam

گورنر ہاؤس حسب معمول اتوار کے دن عام شہریوں کیلئے کھولا گیا

nehal qavi

ورلڈ کپ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More