اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

لاہور: نالے میں رکشہ گرنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں ڈرائیور کے نشے میں ہونے کے باعث رکشہ بے قابو ہو کر نالے میں جاگرا جس کی وجہ سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ چھ افراد کو بروقت بچالیا گیا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرایئور شریف شراب کے نشے میں رکشہ چلا رہا تھا کہ اس دوران دھلے فلیٹوں کے قریب رکشہ اس سے قابوہو کر نالے میں جا گرا۔ رکشہ ڈرایئور فوری رکشہ سے اتر گیا۔ رکشے میں سوار دو سالہ بچے حماد سمیت سات افراد نالے میں گر گئے۔ چھ افراد کو مقامی افراد نے امدادی ٹیموں کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے نالے سے باہر نکال لیا۔ جبکہ دو سالہ حماد نہ مل سکا۔ امدای ٹیموں نے اپنی کارروائی جاری رکھی اور کافی جدوجہد کے بعد حماد کو تشویشناک حالت میں تلاش کرلیا گیا۔ اسے ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ لیاقت آباد پولیس نے رکشہ ڈرایئور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Related posts

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں: خواجہ آصف

Developer

ریفرنس دائر کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، رانا ثناء اللہ

Khurram Adeel

صرف تین گھنٹے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں جانے والا جہاز

Zubair Ibrahim

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More