تازہ ترین کاروبار

کے ایس ای 100 انڈیکس 31752 پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی پر ہوا اور تیزی کا یہ عمل تمام دن جاری رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین سو اڑتیس پوائنٹس اضافے کے بعد اکتیس ہزار سات سو باون پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تین سو چھیاسٹھ کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے دو سو پچپن میں اضافہ، اکیانوے میں کمی اور بیس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

کاروبار کے دوران چوبیس کروڑ چودہ لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت تیرہ ارب چوہتر کروڑ روپے سے زائد رہی۔

Related posts

نیب نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست تیار کرلی

faraz ahmed

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وزیر خارجہ کے بیان کو غلط قرار دے دیا

shakir shaikh

مذاکرات کامیاب، کسان اتحاد نے دھرنا ختم کردیا

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More