تازہ ترین کاروبار

کے ایس ای 100 انڈیکس 30605 پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا عمل دوسرے دن بھی برقرار رہا اور مارکیٹ انڈیکس میں ایک اعشاریہ دو فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی پر ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس تیس ہزار نو سو سے اوپر چلا گیا۔ اس موقع پر فروخت کے دباؤ کی وجہ سے انڈیکس میں کمی ہونے لگی مگر مجموعی طور پر مارکیٹ مثبت زون میں رہی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تین سو اکہتر پوائنٹس اضافے کے بعد تیس ہزار چھ سو پانچ کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تین سو چونسٹھ کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے دو سو گیارہ میں اضافہ، ایک سو چھتیس میں کمی اور پندرہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related posts

پاکستان کو تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیئے343 رنز درکار

nehal qavi

اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے کرپشن پر گرفتاریوں کو سیاسی گرفتاریاں قراردے دیا

faraz ahmed

جنیوا: ایران کے ایٹمی تنازعے پر اہم پیش رفت، مذاکرات ختم

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More