اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

مخالفین شکست سے خوفزدہ ہیں ،ایم کیو ایم امیدوار کنور نوید

متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو چیالیس کے امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ الطاف حسین کراچی کی عوام کا درد سمجھتے ہیں ، عوام تئیس اپریل کو متحدہ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ،

لیاقت آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ مخالفین شکست سے خوفزدہ ہیں ،ایم کیوایم نےسیاست میں شرافت اوررواداری کی مثال قائم کردی، ہم لیاقت آباد کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ جناح گراؤنڈ میں الیکشن کمپین کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کنور نوید جمیل نے کہا کہ عمران خان اشتعال انگیز بیانات سےشہر کو فتح کرنے آئے تھے۔ این اے دو سو چیالیس ہماری جیتی ہوئی نشست ہے، واضح مارجن سےکامیاب ہونگے،تمام جماعتوں کورواداری اپنانےکی درخواست کرتاہوں۔

Related posts

اسمبلی میں اجلاس منعقد کروانا ممکن نہیں تھا اس لیے متبادل جگہ کا بندوبست کیا گیا، پرویز الہیٰ

faraz ahmed

سابق رکن سندھ اسمبلی افشاں عمران ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں شامل

M.Umair Raza

انقرہ میں بم دھماکے، پاکستان کی شدید مذمت

fariha fatima

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More