اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

کراچی: پولیس ہمارا ساتھ نہیں دی رہی ، عمران اسماعیل کا شکوہ

تحریک انصاف کی جانب سے این اے دو چیالیس سے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج ہمارا جلسہ شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر ہی ہوگا،پولیس ہمارا ساتھ نہیں دے رہی۔

تحریک انصاف کے این دو سوچیالیس سے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں اسد عمر،علی زیدی،خرم شیر زمان اور ناز بلوچ کے ہمراہ شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر جلسہ گاہ کا دورہ کیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نے انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک بند نہ کیے جانے پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا جب دل کرتا ہے تو وہ پورا شہر بند کرا دیتی ہے۔ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ملنے کے باوجود بھی ہم سے تعاون نہیں کیا جارہا، تحریک انصاف کا جلسہ عائشہ منزل پر ہی ہوگا،جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے دورے کے موقع ایم کیو ایم کی ریلی بھی شاہراہ پاکستان پر آگئی اور دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Related posts

اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Hassam Alam

خورشید شاہ نے آج نیب آفس میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

nehal qavi

وزیراعظم کی قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کی آواز ہے، فردوس عاشق اعوان

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More