اب تک پاکستان اہم خبریں پاکستان

کراچی کے عوام شناختی کارڈ جیب میں رکھیں ،الطاف حسین

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے شہریوں کو شناختی کارڈ جیب میں لیکر گھومنے کی ہدایت پر تشویش کااظہار کیا ہے،الطاف حسین کہتے ہیں آپریشن زدہ شمالی وزیرستان میں شناختی کارڈ لیکر کوئی نہیں گھوم رہا،مگر کراچی میں شناختی کارڈ رکھنا لازم قرار کیوں دیا گیا ہے۔

کراچی جناح گراؤنڈ میں حلقہ این اے دوسو چھیالیس میں انتخابی مہم کے اختتامی جلسے سے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں کے ساتھ مقبوضہ لوگوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،طالبان صرف شمالی وزیرستان میں نہیں،ملک بھر میں چھپے ہیں۔سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ملک بھر میں طالبان کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انیس سو اٹھانوے کے بعد سے اب تک مردم شماری نہیں ہوئی،حکومت نئی مردم شماری کرکے فوری طور پر ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائیں۔

Related posts

نقیب اللہ قتل کیس :سپریم کورٹ کو راؤانوار کاایک اور خط موصول

Abuzar Usama

وزیر اعظم سے ہزارہ برادری کے وفد کی ملاقات

shakir shaikh

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائیگا

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More