اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

کراچی: اسٹیبلشمنٹ کی پیدا کردہ جماعتیں سامنے آ رہی ہیں ، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سنا ہے عمران خان جناح گراونڈ آئیں گے، عمران خان کو جناح گراؤنڈ میں پیشگی مبارکباد پیش کرتاہوں، تیئیس اپریل کو الطاف حسین کے چاہنے والوں کی پرچیاں دھواں دار بارش کی طرح ڈبوں سے نکلیں گی اور کارکن نائن زیرو پر ایم کیو ایم کی فتح کا جشن منائیں گے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ آج کچھ باتیں ایسی ہوئیں کہ انہیں بھی خطاب کرنا پڑا، سنا ہے تحریک طالبان کے سربراہ عمران خان جناح گراؤنڈ آ رہے ہیں، اگر عمران خان آرہے ہیں، تو وہ شہدا کی یادگار کا خیال رکھیں۔ عمران خان شہدا کی یادگارپر فاتحہ پڑھیں،الطاف حسین نے کہا کہ کوئی کسی سے زبردستی پیار کرسکتاہے نہ کراسکتاہے،اسی طرح کوئی کسی سے زبردستی ووٹ نہیں لے سکتا۔ تئیس اپریل کے انتخابات میں ایم کیو ایم کی جیت کے بعد حلقہ این اے دو سو چھیالیس کے رہائشیوں کی عید ہوگی۔ تئیس اپریل کو ماؤں بہنوں اور بچیوں کی جیت ہوگی۔

Related posts

شہر قائد سے موٹر سائیکل لفٹرز کی گرفتاری

shakir shaikh

پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھاتی ہائی کمیشن کے حوالے

shakir shaikh

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

Hassaan Akif

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More