تازہ ترین کاروبار

نیپرا کی کے الیکٹرک کے 3 پیداواری یونٹس بند کرنے کی منظوری

نیپرا نے کے الیکٹرک کے ایک سو پچہتر میگا واٹ کے تین پیداواری یونٹس عمر پوری ہونے پر بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے درخواست کی تھی کہ اس کے تین پیداواری یونٹ اپنی عمر پوری کر چکے ہیں اور ان سے بجلی کی مزید پیداوار نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر ایک سو پچہتر میگا واٹ صلاحیت کے تین یونٹس بند کرنے کی منظوری دے دی ہے جن میں ایک سو پچاس میگا واٹ کے کورنگی یونٹ نمبر ایک اور تین اور پچیس میگا واٹ کا سائٹ یونٹ شامل ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کے پیداواری یونٹس تیس سے بیالیس سال کی عمر پوری کرچکے تھے۔ ان یونٹس کی آپریٹنگ لاگت میں اضافہ اور مہنگی بجلی پیدا ہوتی تھی۔

Related posts

تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے،وزیراعظم

shakir shaikh

وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

shakir shaikh

خیبرپختونخواہ کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ہنگامی فیصلے

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More