اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان

عمران خان کے پاس دھاندلی کے ناکافی ثبوت ہیں، جاوید ہاشمی

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس دھاندلی کے ناکافی ثبوت ہیں۔ جوڈیشل کمیشن اہم ہے۔ عمران خان بچکانہ باتیں نہ کریں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارٹی الیکشن ٹربیونل سے جسٹس ر وجیہہ الدین کو ہٹا کر غلطی کی۔ عمراں خان، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے اپنی نشست کی قربانی دی۔ تحریک انصاف کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو جوڈیشل کمیشن میں پیش کرے۔

Related posts

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

shakir shaikh

ایشیا کپ کرکٹ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہوگا

Beenish Umer

ملک میں اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،شہباز شریف

Khurram Adeel

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More