تازہ ترین دنیا

شام: صیہونی فوج کی بمباری، اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کی عرب ممالک میں جارحیت جاری ہے۔ صیہونی فوج نے غزہ کو نشانہ بنانے کے بعد شام میں بمباری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں دوسرے روز بھی فضائی حملے کیے اور شام کے علاقے القلمون میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان کا ہدف شامی فوج اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ٹھکانے تھے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے شامی فوج کے اسکڈ میزائل کا ڈپو تباہ کر دیا۔ اس سے پہلے بدھ کے روز بھی اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دو حملے کیے۔ ان حملوں میں حزب اللہ کے لیے اسلحہ لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ان حملوں میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

Related posts

سیاسی اتحاد کیلئے قدم اٹھایا، مصطفیٰ کمال نے موقع ضائع کر دیا، فیصل سبزواری

nehal qavi

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Hassam Alam

ملک میں کورونا سےمزید 39افراد جاں بحق،1140نئے کیسز رپورٹ

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More