اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

آرمی چیف نے 6 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

فوجی عدالتوں نے دہشتگردی کے مقدمات کے فیصلے سنانے شروع کر دیے۔ چھ دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ آرمی چیف نے فوجی عدالتوں کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چھ ہارڈ کور دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کی توثیق کر دی ہے۔ یہ دہشت گرد خودکش حملوں، قتل عام، انسانی جانوں اور املاک کے زیاں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان کو حال ہی میں قائم ہونے والی فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشتگردوں کو کورٹ آف اپیل میں ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔ فوجی عدالتیں آرمی ایکٹ مجریہ انیس سو بانوے میں پارلیمنٹ سے ترمیم کے بعد قائم کی گئی ہیں۔

Related posts

فارن فنڈنگ کیس:رہزن کمیٹی کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے، افتخار درانی

shakir shaikh

احتساب منطقی انجام تک پہنچ گیا توآئندہ طاقتور بچ نہیں پائے گا،شفقت محمود

Abuzar Usama

پنجاب میں حوا کی ایک او ر بیٹی مبینہ زیادتی کا شکار

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More