اہم خبریں

ایف آئی اے کی کارروائی ، جعلی اسلحہ لائسنس میں ملوث شخص گرفتار

وزیرِ داخلہ چوہدری نثارکی ہدایت پر ایف آئی اے نے غیر قانونی اسلحہ لائسنسوں کے کاروبار میں ملوث ماجد نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کی طرف سے گرفتار کئے گئے ملزم ماجد خوشاب کا رہائشی ہے جوسیکٹر جی ٹین اسلام آباد میں غیر قانونی اسلحہ لائسنسوں کا کاروبار کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی اسلحہ لائسنس اور وزیر سیفران سمیت دیگر جعلی سرکاری مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم ماجد کی معاونت کرنے والے نادرا کے تین اہلکاروں ولید ،نادر اور ناصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Related posts

کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال آئندہ سال کھول دیا جائے گا

Hassam Alam

قمبر شہدادکوٹ: سیوریج کا پانی گھروں میں جمع، بیماریاں پھوٹ پڑیں

Developer

پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح 8.4 فیصد رہی، رپورٹ

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More