اہم خبریں دنیا

امریکا کو ایک بار پھر سے نائن الیون جیسے حملے کی دھمکی

شام اور عراق میں سرگرم تنظیم داعش نے امریکا کو ایک بار پھر سے نائن الیون جیسے حملے کی دھمکی دے دی۔ ادھر شام میں چھ ہزار یورپی عسکریت پسندوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ عسکریت پسند داعش کے ساتھ مل کر کارروائیاں کررہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والی تنظیم سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ داعش نے انٹرنیٹ پر امریکا کو دھمکی دینے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ شدت پسندوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہم امریکا کودوبارہ آگ لگائیں گے‘‘کے عنوان سے ہیش ٹیگ شروع کیا۔ جس پر ایک دن میں کئی ہزار ٹوئٹ میں امریکا کو براہ راست دھمکی دی گئی ہے۔ دہشت گردوں نے اپنی پوسٹوں میں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک اور مغرب میں ہوئے دیگرحملوں کی یاددہانی کرائی ہے۔ شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ وہ عرب کو امریکا سے چھٹکارہ دلائیں گے، پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ وہ جلد ہی امریکا میں خون ریز حملہ کرینگے۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف اراکین کے استعفے منظور کرانے کی درخواست خارج

login web

وزیراعظم کل لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی شہری جنگل کا افتتاح کریں گے

Hassaan Akif

عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نےسی اےاے سیکیورٹی ڈائریکٹریٹ کا آڈٹ کرلیا

Rauf Ansari

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More