اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان

الطاف حسین کے بیان پر وزیر اعظم کی خاموشی حیران کن ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الطاف حسین کے بیان پر وزیر اعظم نواز شریف کی خاموشی کو حیران کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کارکنوں کو اسلحہ اٹھانے پر اکساتے رہے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو پاکستان سے زیادہ دوسرے ملکوں کی سیکیورٹی کی فکر ہے۔ عسکری ونگ رکھنے والی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت راؤ انوار کی نیوز کانفرنس پر بھی خاموش ہے۔ ایس ایس پی کی نیوز کانفرنس کے بعد ڈی ایس پی سمیت تین اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی شعلوں کی لپیٹ میں ہے مگر وزیر اعظم کی خاموشی معنی خیز ہے۔ دوسری جانب عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان یاد رکھیں جرنیلوں کے بارے میں ان کی گفتگو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ اگر عمران خان باز نہیں آئے تو مجبوراً انہیں آئینہ دکھانا پڑے گا۔

Related posts

فیض آباد دھرنا 19ویں روز میں داخل

shakir shaikh

کراچی: ڈالر کی قیمت میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر 133.25 کا ہو گیا

nehal qavi

فاٹا کے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، عمران خان

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More