اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان

این اے 246 کو فوج کے کنٹرول میں دیا جائے، عمران اسماعیل

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس کو فوج کے کنٹرول میں دیا جائے اور انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں۔

انتخابی حلقہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جارہی ہے۔ ہم ووٹرز کے دروازے پر جا کر انتخابی مہم نہیں چلا پا رہے۔ ہمارے کارکنوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ ہم جہاں جاتے ہیں وہاں ایم کیو ایم کے لوگ ہمیں خوفزدہ کر تے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم منفی ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ الیکشن عوامی طاقت سے لڑیں گے اور ایم کیو ایم کو باور کروائیں گے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

Related posts

اقلیتی سیٹ پر ایم پی اے بننے والے سکھ مہندر پال سنگھ کی دوکان پر چوری کی واردات

Hassam Alam

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

shakir shaikh

آرمی چیف سے صدر آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More