اہم خبریں تازہ ترین کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی تیسری پوزیشن

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست نے پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔ گرین کیپس کو اسے برقرار رکھنے کے لیے اب بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح درکار ہوگی۔

بنگال ٹائیگرز سے کھلنا ٹیسٹ میں توقعات کے برعکس کارکردگی اور ڈرا کے باوجود گرین کیپس کو ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ چھلانگ نے تیسری پوزیشن دلا دی۔ یہ ترقی کسی غیر معمولی پرفارمنس کا نتیجہ نہیں بلکہ انگلش ٹیم کی مرہون منت ہے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا آغاز ہوا تو مہمان سائیڈ ایک سو چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر تھی۔ برج ٹاؤن کے تیسرے میچ میں میزبان نے فتح کے ساتھ نتیجہ ایک، ایک کر دیا۔ انگلینڈ کو ناکامی کا خمیازہ رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ اسے تیسرے نمبر پر برقرار رہنے کے لیے سیریز میں لازمی فتح درکار تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے امیدوں پر اوس گرا دی۔

اس تنزلی کا فائدہ پاکستان کو پہنچا جس نے ایک سو تین پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ البتہ بنگلہ دیش سے میرپور ٹیسٹ میں لازمی فتح ہی رینکنگ میں استحکام کی ضمانت ہوگی۔ شکست کی صورت میں چھیانوے پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بعد پانچویں پوزیشن پر اکتفا کرنا ہوگا۔ میچ ڈرا ہونے پر کیویز کے برابر ننانوے پوائنٹس ہو جائیں گے لیکن اعشاریائی فرق کی وجہ سے گرین کیپس ایک درجے آگے چوتھی پویشن پر رہیں گے۔ رینکنگ میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

جنوبی افریقہ ایک سو چوبیس پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا ایک سو اٹھارہ کے ساتھ دوسرے، پاکستان ایک سو تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کا چوتھا جبکہ بھارت رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ ٹین میں سنگا کارا، ڈی ویلیئرز، ہاشم آملا، اسٹیون اسمتھ، میتھیوز، کین ولیمسن، روٹ، یونس خان، ڈیوڈ وارنر اور ویرات کوہلی شامل ہیں۔ مصباح الحق کا نمبر گیارہواں ہے۔

بولرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں ڈیل اسٹین، جیمز اینڈرسن، ریان ہیرس، رنگانا ہیراتھ، مچل جونسن، ٹرینٹ بولٹ،ورنن فلینڈر، اسٹورٹ براڈ، ٹم ساؤتھی اور مورنی مورکل کا قبضہ رہا۔ سعید اجمل پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود گیارہویں نمبر پر ہیں۔

Related posts

کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزمان کے ورثا کا احتجاج

Zubair Ibrahim

سپریم کورٹ کا سات روز میں کٹاس راج مندر کا تالاب بھرنے کا حکم

shakir shaikh

وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More