اہم خبریں تازہ ترین دنیا

فلسطین باضابطہ طور پر عالمی فوجداری عدالت کا حصہ بن گیا

فلسطین باضابطہ طور پر عالمی فوجداری عدالت کا حصہ بن گیا۔ مبصرین نے فلسطین کی عالمی ادارے میں رکنیت کو اسرائیل کے لیے بڑا دھچکہ قرار دیا ہے۔

فلسطین عالمی فوجداری عدالت کا ایک سو تئیسواں رکن بن گیا۔ دی ہیگ میں اس سلسلے میں ہونے والی تقریب میں سو سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ عالمی فوجداری عدالت تشدد اور جنگی جرائم سے متعلق مقدمات کی سماعت کرتی ہے۔ فلسطین کی رکنیت کے بعد ادارہ خطے میں ہونے والے تشدد اور جرائم کی سماعت کر سکے گا۔

ادارے میں شمولیت سے گزشتہ برس غزہ پر اسرائیلی حملے اور جنگی جرائم پر اسرائیل کو عالمی فوجداری عدالت میں گھسیٹ سکتا ہے۔ فلسطینی دھڑوں نے رکنیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا نے فلسطین کو ادارے کا رکن بننے کی صورت میں امداد روکنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

Related posts

کراچی تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کا کل سے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

shakir shaikh

چینی وزیراعظم لی کا عمران خان کو خط، نیک خواہشات کااظہار

Rauf Ansari

فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست دائر

Rauf Ansari

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More