تازہ ترین دنیا

تہران: ایٹمی معاہدے کے تحت کوئی ری ایکٹر بند نہیں ہوگا، حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے تحت کوئی ری ایکٹر بند نہیں ہوگا۔ یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی۔ عالمی طاقتوں نے تہران کے مؤقف کو تسلیم کر لیا ہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ مغرب نے ایران کو جھکانے کے لیے پابندیاں لگائیں لیکن ایرانی قوم نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور عالمی طاقتوں کے دباؤ کا مقابلہ کیا۔ وہ تہران میں چھ عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدے کے سیاسی فریم ورک پر اتفاق پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ بالآخر طاقتوں کو احساس ہوا کہ تہران کو پابندیوں کے ذریعے جھکایا نہیں جاسکتا اور متازعہ ایٹمی مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری نے ایران کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے تہران کو اپنی سرزمین پر یورینیم افزودگی کا حق دیا۔

حسن روحانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کوئی ایٹمی ری ایکٹر بند نہیں کرے گا اور نہ ہی یورینیم کی افزودگی روکی جائے گی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر چھ عالمی طاقتوں نے اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کیا تو ایران بھی ایسا کرے گا۔ اگر وہ کوئی اور راستہ اختیار کرتے ہیں تو تہران کے لیے بھی راستے متبادل بہت ہیں۔

Related posts

گوجرانوالہ: بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا

Beenish Umer

پاکستان نے سو بھارتی قیدیوں کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا

nehal qavi

اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار اسمگلنگ میں ملوث

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More