اب تک پاکستان اہم خبریں ایڈیٹر چوائس تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

گلگت بلتستان: خواتین کے ووٹ پر پابندی، الیکشن کمیشن کا اب تک کی خبر پر نوٹس

دیامر حلقہ تین میں خواتین کے ووٹ پر پابندی کے خلاف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اب تک کی خبر پر نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے جرگے کے فیصلے کی حمایت کرنے پر پانچ امیدواروں کے خلاف کارروائی کے لیے ریٹرننگ افسران کو احکامات جاری کر دیے۔

ضلع دیامر کے حلقہ تین میں خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کرنے پر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو فیصلے کی حمایت کرنے والے پانچ امیدواروں کے خلاف کارروائی کے لیے تحریری احکامات جاری کر دیے ہیں۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ سترہ دیامر تین میں چالیس رکنی جرگے نے بارہ ہزار سے زائد خواتین کی ووٹنگ روکنے کا فیصلہ دیا تھا۔

Related posts

وزیر اعظم عمران خان نے لبرل فرانسیسی ماہر معاشیات کا حوالہ دے دیا

Hassam Alam

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے بارآوراثرات مرتب ہوئے ہیں، ترجمان وزارت خزانہ

Hassam Alam

بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید چھ کیسز سامنے آگئے

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More