اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین پاکستان

اسلام آباد: حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ

حکومت نے یمن جنگ میں سعودی عرب کی فوجی ضروریات کے جائزے کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب یمن سے جبوتی کے راستے سعودی عرب پہنچنے والے گیارہ پاکستانی کل پی آئی اے کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اعلیٰ سطح کا ایک وفد سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفد سعودی عرب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور جنگ سے متعلق سعودی عرب کی فوجی ضروریات کا جائزہ بھی لے گا۔

دوسری جانب یمن سے سعودی عرب پہنچنے والے گیارہ پاکستانی کل کراچی پہنچیں گے۔ ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق یمن میں محصور مزید گیارہ پاکستانیوں کو پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے جزان کی بندرگاہ سے بذریعہ سڑک جدہ پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے کل پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے انہیں کراچی پہنچایا جائے گا۔

Related posts

میاں چنوں میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار

abdulmajid seikh

پشاور:مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق، بیٹا زخمی

Beenish Umer

میاں چنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More