تازہ ترین کاروبار

رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں اضافہ

مالی سال کے نو ماہ کے دوران وفاقی ادارہ محصولات نے ایک ہزار سات سو اڑسٹھ ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی دو ہزار چودہ سے مارچ دو ہزار پندرہ کے دوران ایک ہزار سات سو اڑسٹھ ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ٹیکس کی وصولی ایک ہزار پانچ سو چوہتر ارب روپے تھی۔

ایف بی آر نے صرف مارچ کے مہینے میں تیس ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جو کہ گزشتہ مارچ کے مقابلے میں سولہ ارب روپے زائد ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حتمی اعداد و شمار آنے کے بعد ٹیکس وصولی کے حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔

Related posts

لاہور: تیز ہوائیں اور آندھی، لیسکو کا نظام درہم برہم، متعدد فیڈر ٹرپ

nehal qavi

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات

shakir shaikh

زینب قتل : سپریم کورٹ میں دوسرے ازخود نوٹس کی سماعت شروع

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More