نیوز ٹکر کاروبار

سندھ میں سی این جی کی ہفتہ وار تین روزہ بندش عدالت میں چیلنج

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں سی این جی کے ہفتہ وار تین روز کی بندش کوچیلنج کر دیا گیا، عدالت نے حکام کو آٹھ اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں پانچ سو اڑسٹھ سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے سی این جی کے ہفتہ وار تین روز کی بندش کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزاروں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سندھ میں قدرتی گیس کی پیداوار ستر فیصد جبکہ کھپت تیس فیصد ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداواری اداروں کو ایک دن جبکہ سی این جی کیلئے تین کی بندش امتیازی سلوک ہے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو بھی ہفتے میں ایک دن کے لئے بند کیا جائے۔ عدالت نے حکام کو آٹھ اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

Related posts

جنگ نہیں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، شیخ رشید

Beenish Umer

پاکستان کی جانب سے بھارت کا ریلیف کا مطالبہ مسترد کرنے کی درخواست

faraz ahmed

اڑی میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں، بھارتی وزیر دفاع کا اعتراف

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More