اہم خبریں نیوز ٹکر پاکستان

حکومت مدارس کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ، چوہدری نثار کا طاہراشرفی کو ٹیلی فون

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے حکومت مدارس اور مساجد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔ ان کا کہنا تھا مدارس منتظمین کے خدشات دور کرنے کے لیے اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس رواں ہفتے میں بلایا جائے گا۔

چودھری نثار علی خان نے پاکستان علماکونسل کے سربراہ طاہر اشرفی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت مدارس اور مساجد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی مدارس کے ساتھ مل کر ختم کرنا چاہتے ہیں، چودھری نثار نے کہا کہ مدارس منتظمین پریشان نہ ہوں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ علماء کونسل کے سربراہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ فوج دہشت گردی کے خلاف جو بھی اقدام کر ے گی ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس منتظمین کے تحفظات دور کرنے کے لئے حکومت نے علماء کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں چاروں مسالک کے وفاق المدارس کے نمائندے شریک ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ اس حوالے سے خود وفاق المدارس کے قائدین سے رابطہ کرکے انہیں شرکت کی دعوت دیں گے۔ اور اس اجلاس میں اکیسویں ترمیم کے حوالے سے چاروں وفاق المدارس کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Related posts

فٹبال ورلڈکپ کوارٹرفائنل:برازیل بیلجیم اوریوروگوائے فرانس آج ٹکرائیں گے

Abuzar Usama

فیصل آباد : پسند کی شادی پربھائی کی فائرنگ ، بہن ،بہنوئی اور بھانجہ قتل

shakir shaikh

ابھیشک ایک بار پھرکامیڈی کردار میں

ubaid suri

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More