اہم خبریں تازہ ترین کھیل

کھلنا ٹیسٹ: چوتھا دن، بنگلہ دیش کی 273 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنر شپ

کھلنا ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے چھ سو اٹھائیس رنز بنائے اور میزبان بنگلہ دیش کے خلاف دو سو چھیانوے رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ لیکن بنگال ٹائیگرز نے پہلی وکٹ کی ناقابل شکست دو سو تہتر رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ کے ذریعے پاکستان کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

شیخ ابو نصراسٹیڈیم کھلنا میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگ پانچ سو سینتیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو اسد شفیق اور وکٹ کیپر سرفراز احمد اکیاون، اکیاون رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ایک سو چھبیس رنز کا اضافہ کیا۔ سرفراز احمد بیاسی رنز بنا کر محمد شاہد کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ بن گئے۔

اسد شفیق تراسی رنز بنا کر شاکب الحسن کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل چھ سو اٹھائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے ایک سو تریسٹھ رنز دے کر چھ وکٹیں لیں۔ شواگٹا ہوم نے دو، محمد شاہد اور شاکب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگال ٹائیگرز دو سو چھیانوے رنز کے خسارے کو خاطر میں نہیں لائے۔ دو سو تہتر رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنر شپ کے ذریعے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا۔ اوپنر تمیم اقبال ایک سو اڑتیس اور امر القیس ایک سو بتیس رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ سابقہ ریکارڈ یونس خان اور اسد شفیق نے دو سو انسٹھ رنز کی شراکت سے قائم کیا تھا۔ پاکستان کی برتری صرف تئیس رنز رہ گئی ہے۔ میزبان ٹیم کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

Related posts

سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دکھ دیا، عمران خان

nehal qavi

افغان امن مزاکرات کا دوسرا دور، طالبان رہنما قطر پہنچ گئے

Beenish Umer

دل کے امراض سے بچاﺅکا عالمی دن منایا گیا

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More