اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر کھیل

پہلاون ڈے، بنگلہ دیش کی پاکستان کو 79 رنز سے شکست

بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو اناسی رنز سے شکست دے دی۔ فتح کے بعد بنگال ٹائیگرز کو تین میچوں کی سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور ڈھاکہ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتیس رنز بنائے۔ تمیم اقبال ایک سو چونتیس بالز پر پندرہ چوکوں اور تین چھکوں سے سجے ایک سو بتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مشفیق الرحیم نے ستتر بالز پر تیرہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض نے چار وکٹیں لیں۔ سعید اجمل کم بیک میچ میں چوہتر رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم دو سو پچاس رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی بہتر رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ حارث سہیل اور محمد رضوان کی نصف سنچریاں بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی اور تسکین احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کو اناسی رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

ملتان: مفتی عبدالقوی نے ضمانت کیلئے درخواست جمع کرادی

faraz ahmed

امریکی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو شکست کا سامنا ہوا، ایرانی صدر

nehal qavi

وفاقی کابینہ کا لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پر اتفاق

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More