تازہ ترین کھیل

اظہر علی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

اظہر علی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ مصباح الحق ٹیسٹ اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان برقرار رہیں گے۔ سرفراز احمد تینوں فارمیٹ کے لیے نائب کپتان ہوں گے۔ ہارون رشید کی سربراہی میں چار رکنی سلیکشن کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ مصباح الحق ٹیسٹ اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹ کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تقرریوں کا اعلان چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے ہارون رشید کی سربراہی میں چار رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کیا جس کے دیگر ممبران میں سلیم جعفر، اظہر خان اور کبیر خان شامل ہیں۔

مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی کے بعد اظہر علی پاکستان کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے انتالیس ٹیسٹ میچز میں دو ہزار آٹھ سو اکیاون رنز سات سنچریز اور اٹھارہ ففٹیز کی مدد سے بنائے ہیں۔ اظہر علی کبھی ون ڈے ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بنا سکے۔ انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ اظہر علی نے چودہ ون ڈے پر مبنی کیریئر کا آخری میچ جنوری دو ہزار تیرہ میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔ چودہ اوڈی آئیز میں اظہر علی نے چار سو باون رنز چار ففٹیز کی مدد سے بنائے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور چھیانوے رنز ہے۔

Related posts

جماعتہ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد

faraz ahmed

لاہور: پولیس کی اشتہاری مجرموں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

login web

ایم کیو ایم اپنے 33 سال میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا حصہ رہی، خورشید شاہ

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More