تازہ ترین کھیل

سڈنی ٹیسٹ: پہلا دن، بھارت کے خلاف آسٹریلیا کے 2 وکٹوں پر 348 رنز

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن بھارتی بولرز آسٹریلوی بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کی سر توڑ کوشش کرتے رہے۔ پہلے دن کے اختتام تک کینگروز نے دو وکٹ کھو کر تین سو اڑتالیس رنز بنا لیے تھے۔

میزبان ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے اس کے اوپنرز نے دو سو رنز کا اسٹینڈ فراہم کر کے درست ثابت کر دکھایا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر کرس روجرز صرف پانچ رنز کی کمی کے باعث اپنی پانچویں سنچری بنانے سے محروم رہے۔ ڈیوڈ وارنر نے کیرئیر کی بارہویں اور بھارت کے خلاف حالیہ سیریز میں تیسری سنچری اسکور کی۔ وہ ایک سو ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اننگز کے دوران وارنر جب تریسٹھ رنز پر پہنچے تو انہوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی اس ساتویں پچ پر پیار کر کے فلپ ہیوز کو خراجِ عقیدت پیش کیا جس پر دو ماہ قبل ان کے ساتھی بیٹسمین تریسٹھ کے اسکور پر سر پر گیند لگنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر تین سو اڑتالیس رنز بنا لیے تھے۔ تیسری وکٹ پر شین واٹسن کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ ایک سو چوالیس رنز جوڑ چکے ہیں۔ واٹسن اکسٹھ اور اسمتھ بیاسی رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اسمتھ کو بھارت کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید تریپن رنز درکار ہیں۔ وہ چار ٹیسٹ کی سات اننگز میں چھ سو تریسٹھ رنز بنا چکے ہیں۔ سابقہ ریکارڈ آسٹریلیا ہی کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کا تھا جو انہوں نے بھارت کے خلاف اڑسٹھ برس قبل بنایا تھا۔ بریڈ مین نے انیس سو سینتالیس اور اڑتالیس کی ہوم سیریز کے پانچ ٹیسٹ کی چھ اننگز میں سات سو پندرہ رنز اسکور کیے تھے۔

Related posts

کابل: ممبر اسمبلی پر حملہ، 9افراد ہلاک

Hassam Alam

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی خودکشی کی کوشش

Beenish Umer

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Rauf Ansari

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More