اب تک پاکستان تازہ ترین پاکستان ہیڈ لائن

مجھے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ کہتے ہیں کہ امید ہے مقدمے کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی۔ میری رہائی پر بعض لوگ خوش تو بعض لوگوں کو تکلیف ہوئی۔ عمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات پر اعتماد ہے۔

ضمانت میں توسیع کے بعد لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ مجھے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس لیے اس پر مزید بات نہیں کر سکتا۔ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ امید ہے مقدمے کی تحقیقات جلد مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میری رہائی پر بعض لوگ خوش تو بعض لوگوں کو تکلیف ہوئی۔ عمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات پر اعتماد ہے۔ جس طرح میں واپس آگیا تئیس اپریل کو این اے دو سو چھیالیس کی نشست بھی واپس آجائے گی۔

الطاف حسین نے کہا کہ مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر ماضی میں بھی مقدمات بنائے گئے لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔ پاکستان کو یمن سعودی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہیئے۔ یمن تنازعہ میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے۔

Related posts

ایران چاہے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Hassam Alam

راولپنڈی: سابق سینیٹر ایاز مندوخیل کوئٹہ سےگرفتار، راولپنڈی منتقل

login web

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معذور افراد کا دن منایا جا رہا ہے

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More