اب تک اسپیشل

آج ممتاز شاعر ذی شان ساحل کی برسی ہے۔

آج اردو کے ایک ممتاز شاعر ذی شان ساحل کی ساتویں برسی ہے۔

ذی شان ساحل 15 دسمبر 1961ءکو حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن میں پولیو سے پیر خراب ہوجانے اور کائی فوسکو لیوسیس نامی بیماری کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپائے۔ اس بیماری کی وجہ سے زندگی کا بڑا حصہ انہوں نے وہیل چیئر پر گزارا۔1977ءمیں انہوں نے شاعری کو اپنا ذریعہ اظہار بنایا۔ شروع شروع میں انہوں نے کچھ غزلیں بھی لکھیں مگر پھر نثری نظم ان کی پہچان بن گئی۔ ان کی شاعری کے مجموعے ایرینا، چڑیوں کا شور، کہرآلود آسمان کے ستارے، جنگ کے دنوں میں، کراچی اور دوسری نظمیں، ای میل اور دوسری نظمیں، شب نامہ اور دوسری نظمیں اور نیم تاریک محبت کے نام سے شائع ہوئیں۔ ان کی نظموں کا تہمینہ احمد نے انگریزی میں ترجمہ بھی کیا ۔

آخری دنوں میں وہ ایک ناول لکھنے کی تیاری کررہے تھے کہ سانس کی دقت کی وجہ سے 12 اپریل 2008ءکواپنے خالق حقیقی جاملے۔ وہ کراچی میں وادی حسین کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Related posts

گیارہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

Hunain Siddiqui

عالمی یوم خواتین کے موقع پر امریکا برطانیہ اور دیگر ممالک میں ملین مارچ

nehal qavi

تین میل طویل ساڑھی پہننے والی دلہن

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More