حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 2 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ 2 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار 174 پر بندہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس صرف2 پوائنٹس کی کمی سے 44ہزار 174 پر بند ہوا۔

آج دن بھر مجموعی طور پر349 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 172کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ160کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More