حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 290 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان رہا۔ مارکیٹ 290 پوائنٹس کی کمی سے45ہزار652پر بند ہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 290 پوائنٹس کی کمی سے45ہزار652پر بند ہوا۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,067جبکہ کم ترین سطح 45,599 رہی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر 329 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 205کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ100کےشیئرز میں اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More