انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا، سونے کی قیمت میں بھی کمی

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرتین روپےتین پیسےسستا ہوگیا۔ ڈالر دوسواٹھارہ روپےاٹھاسی پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے کی کمی سےدوسو سولہ روپے پر آ گیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرےروز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔ مارکیٹ 251 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار 243 پربند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طورپر 362 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 210کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ131کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کی بلندترین سطح 42,678 جبکہ کم ترین سطح42,215 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر3 روپے3پیسے سستا ہوگیا ڈالر 218روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے کی کمی سے 218 سے 216روپے پرآگیا۔

دوسری جانب فی سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 41ہزار 700 روپے پرآگیا۔10گرام سونے کی 1200روپے کمی سے1 لاکھ 21ہزار 485روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں4 ڈالرکے اضافے سے فی اونس 1795 ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More